• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) این ڈی ایم اے نے19تا 25جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔ خیبر پختونخوا میں 25 جولائی تک بارشیں متوقع، دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ، اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خطرہ                                             ، سیلابی صورتحال اورلینڈ سلائیڈنگ کا امکان۔لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ، تر جمان کے مطا بق خیبر پختونخوا میں 25 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔ دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ، اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ نوشہرہ، مالاکنڈ، سوات، دیر، اور بالائی پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال اورلینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں بشمول، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، ساہیوال، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، راجن پور، بہاولپور، اور رحیم یار خان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ سندھ کے اضلاع بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، لاڑکانہ، جامشورو، نوابشاہ اور میرپورخاص میں بارش کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید