اسکردو ( آن لائن ) معروف پاکستانی کوہ پیما افتخار سدپارہ کے ٹو مہم جوئی کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق جبکہ تین غیر ملکی کوہ پیما زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر عارف حسین کے مطابق افتخار سدپارہ کی موت برفانی تودے میں دبنے کے باعث ہوئی۔عارف حسین کے مطابق افتخار سدپارہ تعلق سدپارہ گاؤں سے تھا، برفانی تودے سے تین غیر ملکی کوہ پیماوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جو معمولی زخمی ہیں۔مرحوم کے جسد خاکی کو بذریعہ ہیلی آج اسکردو پہنچایا جارہا ہے جس کے بعد آبائی گاؤں سدپارہ میں تدفین کی جائے گی۔