• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے 2 خاتون عہدیداروں کے عہدے سنبھالنے کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے

اسلام آباد(حنیف خالد)تہمینہ عامر کو آرٹی او راولپنڈی ،سعدیہ صد گیلانی نے چیف کمشنر لاہور کی 22گریڈ میں تعیناتی، تہمینہ عامر کو آرٹی او راولپنڈی ،سعدیہ صد گیلانی نے چیف کمشنر لاہور کی 22گریڈ میں تعیناتی،ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے 19 جولائی کو ہفتہ وار تعطیل کے باوجود 2 سینئرز بنیادی سکیل 22کی خاتون عہدیداروں مس سعیدہ صدف گیلانی اورمس تہمینہ عامر کے عہدے سنبھالنے کے نوٹیفکیشن نمبر 1622/1623۔آئی آر /2025جاری کرا دئیے ہیں جبکہ بنیادی سکیل نمبر پی سی ایس /بی ایس 22کے واجد علی آئی آرایس /بی ایس 22ڈاکٹر عتیق سرور اور ممبر ان لینڈ رونیو آپریشن کا چارج لیے جانے سمیت 6 دوسرے بنیادی سکیل 5 میں ترقی پانیوالے کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن ہفتہ 19 جولائی کو چارج نہیں کیے گئے۔البتہ 21 جولائی پیر کے روز ان چھ بنیادی سکیل کے آفیسر کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا امکان ہے۔مس سعدیہ صدف گیلانی نے لاہور کی کارپوریٹ ٹیکس آفس کی چیف کمشنر کا عہدہ جمعہ کو خالی کیا اور لاہور میں ہی کارپوریٹ ٹیکس آفس کی چیئر سنبھال لی۔جب کہ 19 جولائی کی تاریخ میں ایشو کئے گئے نوٹیفکیشن نمبر 1623۔آئی آرi/ میں کہا گیا ہے کہ مس تہمینہ عامر نے ریجنل ٹیکس آفس میں چیف کمشنر ان لینڈ کے عہدے کا چارج لیکر اسی تاریخ میں چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید