اسلام آباد ( آن لا ئن ) ملک کے اہم آبی ذخائر میں پانی کی موجودہ صورتحال تسلی بخش ہے اور مجموعی قابل استعمال ذخیرہ 82لاکھ 84ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے، جو فصلِ خریف کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ واپڈا کے ترجمان کے مطابق، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح اور اخراج معمول کے مطابق جاری ہے۔ ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2لاکھ 60ہزار 200کیوسک جبکہ اخراج 2لاکھ 59ہزار 800کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1530.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 46لاکھ 3ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 40ہزار100 کیوسک جبکہ اخراج صرف8ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1189.15فٹ جبکہ ذخیرہ 36 لاکھ 2ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے۔ دوسری جانب، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3لاکھ 30ہزار 900کیوسک اور اخراج 3لاکھ93ہزار 400 کیوسک رہا، جبکہ چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 642 . 70 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 79 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 62 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 700 کیوسک رہا۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج برابر یعنی 35 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔