• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے مزید بارشیں، پنجاب میں اب تک 123 ہلاکتیں

لاہور، اسلام آباد(نیوز رپورٹر،جنرل رپورٹر، جنگ نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل آج20جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کے باعث پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں اور آندھی کا امکان ہے۔پنجاب میں اب تک123ہلاکتیں، 462زخمی، 150 عمارتیں متاثر ہوئیں۔کالاباغ کے مقام پرسیلابی ریلا داخل، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب، کلرکہار چکوال روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند راستہ کھول دیا، پنجاب کے شہر چکوال میں حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں450ملی میٹر بارش کے بعد32سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئے۔چکوال میں سڑکیں تباہ ہونے سے کئی علاقوں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم بند راستے کھولنے کے لیے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔چکوال میں حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے تاہم واپڈا حکام نے علاقے میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔اس کے علاوہ کلرکہار چکوال روڈ پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔پنجاب میں بارشوں سے 119 اموات ہوئیں،زیادہ نقصان چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہوا۔
اہم خبریں سے مزید