• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کامیاب بنانے پر ، تاجروں کا شکریہ، ابوذر شاد

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا ہے کہ 19جولائی کو ملک بھر میں ہونے والی تاریخی شٹر ڈائون ہڑتال کو کامیاب بنانے پر تاجر برادری کا تہہ دل سے شکریہ ۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کی کاروباری برادری کے شعور، اتحاد اور جدوجہد کا سنگ میل قرار دیا ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چوہدری، سابق صدور میاں انجم نثار، محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید