لاہور(کرائم رپورٹر سے)سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، تاہم پہلی بارعوام بھی سرکاری ریسٹ ہاؤسز استعمال کرسکیں گے،محکمہ آبپاشی کی جانب سے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کیٹیگری اے ون میں سرکاری افسران سے10ہزار روپے روزانہ چارج ہوگا جبکہ عوام سے15ہزار روپے روزانہ کمرے کا کرایہ چارج ہوگا۔ کیٹیگری اے ون میں غیرملکیوں سے20ہزار روپے روزانہ کا کرایہ چارج ہوگا۔