اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ روال چوک انٹرچینج کے ڈیزائن میں تمام صوبوں سمیت اسلام آباد اور اکائیوں کو ثقافتی نمائندگی دیں۔ روال چوک انٹرچینج پر دیدہ زیب لائٹس اور جدید یس ایم ڈی لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے ورکنگ کی جائے۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے مرکزی شاہراہوں پر موجود پیڈسٹرین برجز کی اوور ہالنگ، مینٹیننس سمیت لائٹس اور ایس ایم ڈیز کی تنصیب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ ،ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈی جی ورکس، ڈی جی انوائرمنٹ ، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کی اپلفٹنگ اور بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد، انٹرچینجز اور پیڈسٹرین برجز سمیت مرکزی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت، دیدہ زیب مستقل لائٹس اور ایس ایم ڈی ایز کی تنصیب کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔