اسلام آباد (ساجد چوہدری ) کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی سطح پر 2023 میں 73 کروڑ 30 لاکھ افراد بھوک کا شکار رہے، جن میں ہر گیارہواں شخص اور افریقہ میں ہر پانچواں فرد شامل ہے ، 2 ارب 33 کروڑ انسان درمیانے سے شدید سطح کی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ 86 کروڑ 40 لاکھ افراد شدید بھوک میں مبتلا ہیں جنہیں اکثر اوقات پورا دن یا اس سے زائد بھوکا رہنا پڑتا ہے ، ایک سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا اسلامی ممالک کو درپیش غذائی قلت، موسمیاتی تبدیلیوں اور زرعی بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ سائنسی و تحقیقی تعاون ناگزیر ہوچکا ہے۔