• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارپوریٹ انکم ٹیکس 26 فیصد، سپر ٹیکس اضافی آمدن پر لگایا جائے، ٹیکس اصلاحات کمیٹی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستان کی صنعتی پالیسی کے تحت ٹیکس اصلاحات اور برآمدات کے فروغ سے متعلق ذیلی کمیٹیوں نے اپنی سفارشات میں کہا کہ کارپوریٹ انکم ٹیکس کو موجودہ 29فیصد کی سطح سے کم کر کے آئندہ تین برسوں میں 26فیصد پر لایا جائے، سپر ٹیکس مجموعی منافع کے بجائے اضافی آمدن پر لگایا جائے، سپر ٹیکس کو پانچ سال میں بتدریج کم کیا جائے، ذیلی کمیٹیوں کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت ہوا، جبکہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضال، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نمائندگان اور دیگر اہم سٹیک ہولڈرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدی مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے متعدد طویل المدتی اصلاحات کی تجاویز پیش کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید