کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں رات گئے ایک اور فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ کی اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گئے ۔ترجمان سندھ ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ 2 ایمبولینس اور 4 فائر بریگیڈ ٹرک کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔