• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پردھماکے میں جعفر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،علاقے میںسرچ آپریشن، خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور ٹریک کا معائنہ اور شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید