• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی تیل کے خریداروں پر مزید سختیاں بڑھیں گی، تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ روسی تیل کے خریداروں پر مزید سختیاں بڑھیں گی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈین بوسٹن یونیورسٹی بین الاقوامی امور پروفیسر عادل نجم نے کہا کہ ٹرمپ کو یقین ہے کہ برکس کا مقصد امریکہ کو نیچے لانا ہےـ۔ضرورت ہے کہ لانگ ٹرم میں ملکی سطح پر تعلقات کو مضبوط کیا جائے۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ بھارت کا پچاس فیصد ٹیرف کرنے کے باوجود ٹرمپ کی بھارت کو دھمکیاں جاری ہیں اور روسی تیل کے خریداروں پر مزید سختیاں بڑھیں گی۔مودی نے کہا کہ بھارت اپنے کسانوں مویشی پالنے والوں اور مچھیروں کے مفاد پر سمجھوتا نہیں کرے گا اور میں جانتا ہوں مجھے اس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی میں تیار ہوں۔ جس پر کانگریس رہنما پون کھیرا نے لکھا کہ اگر مودی کسانوں کو لے کر واقعی سنجیدہ ہیں تو انہیں وزیراعظم کی کرسی چھوڑ دینی چاہیے۔ نیتن یاہو نے فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ پر قبضہ کر کے اسے عرب فورسز کے حوالے کر دیں گے۔ آج بھی چار فلسطینی غزہ میں بھوک کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔ عمران خان نے پانچ اگست کے احتجاج کو کامیاب قرار دیتے ہوئے چودہ اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دے دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید