• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبران اسمبلی سوالات؛ جواب نہ آنے پر اسپیکر برہم، سیکرٹری پلاننگ، فنانس طلب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر نیوز رپورٹر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی اور وزارت خزانہ کی جانب سے ممبران اسمبلی کے سوا لات کے جوابات نہ دیے جانے پر سپیکر سردار ایاز صادق نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے دو نوں وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز کو طلب کرلیا۔ سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ کو غیر سنجیدگی سے لیا جا ر ہا ہے۔سپیکر نے سید نوید قمر سے کہا کہ آپ قائمہ کمیٹی برائے فنا نس کے چیئر مین ہیں ،آپ سختی کیا کریں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تاخیر پرمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حکم کی تعمیل ہو گی۔ سپیکر نے کہا کہ ہم جوائنٹ سیکرٹری کو وقفہ سوالات کیلئے بلاتے ہیں، اگر جواب نہ آئے تو آئندہ سیکرٹری کو بٹھائیں گے۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہاکہ اسٹیٹ بنک سے جواب نہیں آیا، ایا ز صادق نے کہا کہ ایک ماہ میں تو کراچی سے پیدل بھی جواب پہنچ جاتا ہے ۔ جمعرات کے روز سپیکر نے وقفہ سوالات کی کاروائی شروع کی تو پہلا سوال آغا رفیع اللہ کا تھا جس کا جواب نہیں آیا۔
اہم خبریں سے مزید