• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی، اسپورٹس کمپلیکس میں بڑی دعوت، وزیر اعظم فیلڈ مارشل شرکت کرینگے

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کی رات جشن آزادی کے سلسلے میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوگی ، جس میں فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم سمیت شہر اقتدار کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی ، پولیس ذرائع کے مطابق سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 25 ہزار افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ، وفاقی دارالحکومت پولیس کے سیکیورٹی حکام نے عسکری اداروں کی معاونت سے سیکیورٹی پلان پر مشاورت شروع کردی ہے، جشن آزادی تقریب میں ججز ، سفارتکار ، جرنیل ، اور تاجروں کو بھی سخت سیکیورٹی حصار میں بٹھایا جائے گا ، اسلام آباد پولیس نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی کا مربوط پلان جاری کردیا گیا ہے۔ تمام ڈی آئی جیز اہم پروگراموں کی سکیورٹی کو خود سپروائز کریں گے جمعرات کی رات آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی میں کمانڈ کانفرنس منعقد ہوئی۔جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز، ایس پیز کی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید