• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF دباؤ؛ حکومت واپڈا کو SOE ایکٹ کے تحت چلانے پر مشکل میں گرفتار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وفاقی حکومت ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے کہ واپڈا کو اس کی موجودہ ساخت میں تبدیلی کے ذریعے بورڈ آف ڈائریکٹرز، چیئرمین کے ساتھ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (SOE) ایکٹ 2023 کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے۔ اس نئی ساخت کے تحت بورڈ آف ڈائریکٹرز ایک چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرے گا جو ادارے کے امور چلائے گا۔ اعلیٰ حکام نے بتایا کہ حکومت کے مالیاتی منتظمین نے فنڈ کو سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ واپڈا ایکٹ کو تبدیل کر کے اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا۔ یہ ایک ساختی معیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید