اسلام آباد(ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے محفوظ، مربوط اور جامع ڈیجیٹل پاکستان کے سفر میں اپنے عزم کا اعادہ کیاہے ، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر ) حفیظ الرحمان نے ٹیلی کام چارجز کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کو ایک اہم پالیسی پیش رفت قرار دیااور کہا کہ یہ مسلسل کوششوں اور حکومتی اداروں سے مؤثر مشاورت کے نتیجے میں ممکن ہوئی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی، چیئرمین پی ٹی اے نے سپیکٹرم سے متعلق چیلنجز کے بروقت حل اور فائیو جی سروسز کے جلد اجرا ءکو قومی ترجیحات کے حوالے سے سرفہرست قرار دیا ۔