کراچی ( اسٹاف رپورٹر)زر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح یکم اگست کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 19 ارب 49 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔