اسلام آباد ( ناصر چشتی ) PARCبھرتی سکینڈل میں مبینہ طور پر نامز د 2افسران چیئر مین شپ کی دوڑ میں شامل ،ایف آ ئی آر میں نام شامل ہونے کے باوجود دونوں کے چیئر مین زرعی ترقیاتی کونسل کی پوسٹ کیلئے انٹرویو لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں کچھ عرصہ پہلے قومی اخبارات میں چیئر مین PARC کی پوسٹ کےلئے اشتہار دیا گیا تھا ،پیر کے دن سے اس پوسٹ کےلئے انٹرویو لیے جا رہے ہیں ان میں PARC کے دو انچارج ممبرز جن کے نام PARC میں بھرتیوں کے مقدمہ کی FIR میں درج ہیں وہ بھی اس انٹرویو میں شامل ہیں، ان میں غلام صادق خان آفریدی جن کا نام FIRمیں 7 ویں نمبر اور دوسرا نام ملک محمد یوسف جن کا نام 16ویں نمبر پرہےذرائع نے بتایا کہ غلام صادق خاں مبینہ طوربھرتی کرنے کے دوران کئی کمیٹیوں میں شامل تھے، ادھر ہائی کورٹ کے فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ باقی 17 بندے بھی اتنے ہی قصوروار ہیں جتنے دوسرے ہیں ز رائع کے مطابق کے اعلی عدالت کے فیصلے کے باوجود ان افسران کا نام انٹرویو کی لسٹ شامل ہونے پر باعث حیریت ہے۔