• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سندھو دیش کی آلہ کار، اجرک کو ہتھیار بنا کر کرپشن چھپا رہی ہے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی مومنٹ کے چئیر مین آفاق احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھو دیش تحریک کے علیحدگی پسندوں کو آلہ کار اور اجرک کو ہتھیار بناکر نفرتوں کا سلسلہ دراز کررہی ہے تاکہ اسکی کرپشن پر پردہ پڑا رہے، سندھ کو تقسیم ہوتا دیکھ رہاہوں ، میری تربیت انکی زبان میں جواب دینے کی اجازت نہیں دیتی ،15اگست کو چہلم امام حسین ہے ،جوعقیدت و احترام منایا جا تا ہے ، اس لئے ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے مجالس و جلوس والی جگہوں پر گانے اور نغمے بجانے سے گریز کیا جائے، اسی طرح اہل تشیع حضرات سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ چہلم کے موقع پر اپنے علمائے کرام سے مشاورت کرکے مجالس اور جلوس میں علم کے ساتھ ساتھ پاکستانی جھنڈے لگانے اور ساتھ لے کر چلنے کا اہتمام کرکے پاکستان سے محبت کی عمدہ مثال قائم کریں۔یہ بات انھوں نے جمعرات کو مہاجر قومی مومنٹ کراچی ڈویژن کےآفس سمن آباد، فیڈرل بی ایریا میں پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔آفاق احمد کہا کہ نمبر پلیٹ پر اجرک لگانے کے حوالے سے میرا جو موقف تھا اس سے سب بخوبی واقف ہیں، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پیپلز پارٹی لسانیت کو ہوا دے کرسندھ کی تقسیم کی راہ ہموار کررہی ہے ، جبکہ میں سندھ کو تقسیم ہوتا دیکھ رہا ہوں جس کیلئے میرے پاس دلائل موجود ہیں، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پیپلز پارٹی ا گر مہاجروں کے تحفظات کو سمجھتی اور متعصبانہ اقدامات کرنے کی بجائے عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اجرک کو لازمی کرنے کی بجائے عوام کو اختیار دیتی کہ جو چاہے اجرک والی پلیٹ لگائے اور جو نہ لگانا چاہے اسے مجبور نہ کرے اسکے علاوہ چونکہ نمبر پلیٹ کے پیسے گاڑی خریدتے وقت وصول کرلئے جاتے ہیں تو پھر دوبارہ اسکی قیمت وصول کرنا بند کرکے جن لوگوں سے پیسے لئے گئے انہیں واپس کئے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید