کابل (اے ایف پی) کابل میں مہاجرین کی واپسی کے بعد رہائش کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ہزاروں افغان خاندان رہائش کی تلاش میں سرگرداں ، کرائے دگنے کردئیے گئے ہیں جبکہ حکومت بحران سے انکاری ہے۔خاص طور پر ان افغانوں کو مسائل کا سامنا ہے جو پاکستان اور ایران سے حالیہ مہینوں میں واپس آئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2025 میں اب تک 21 لاکھ سے زائد افغان شہری واپس آ چکے ہیں۔ زیادہ تر مہاجرین روزگار کی تلاش میں کابل کا رخ کرتے ہیں، لیکن کرایوں میں کئی گنا اضافے نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ رہائشی مکانات کی مانگ بڑھنے سے مالکان نے کرائے دوگنے کر دیے ہیں، جبکہ اکثریت کی مالی حالت انتہائی خراب ہے۔ حکومت بحران سے انکار کر رہی ہے۔