ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ قطب پور کی منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری قطب پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 01 منشیات فروش اور 01 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 1 کلو گرام آئس، اور 01 عدد بندوق ڈبل بیرل معہ کارتوس برآمد کر لی گئی گرفتار ملزم محمد شکیل سے 01 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزم محمد سلیمان سے 01 عدد بندوق ڈبل بیرل معہ کارتوس برامد ہوئی۔پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے جواریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 03 جواریوں کو گرفتار کر لیاملزمان سے دوران کارروائی جواء پر لگی 2900 سے زائد رقم اور زر جواء برآمد کر لیا گیا۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔جلیل آباد پولیس کو محمد وقاص نے بتایا کہ ملزم عاشق علی نے چار لاکھ پچاس ہزار کی مد میں ایک چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس نے 15سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی،پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔رکشہ ڈرائیوروں سے زبردستی پیسے وصول کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شہری سے نوسربازی کرکے رقم لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ بچہ کو اغوا کرکے مارپیٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔