• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربعین کے لئے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف آج مظاہرے ہوں گے،شیعہ علماء کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کال پر آج بعد نماز جمعہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں زائرین اربعین کے لیے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، رابطہ سیکرٹری جنوبی پنجاب علامہ اعجاز حسین بہشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے ٹویٹ کے ذریعے راستوں کی بندش کا فیصلہ آٹھ کروڑ شیعہ عوام کی توہین ہے۔
ملتان سے مزید