ملتان (سٹاف رپورٹر) بزمِ سعید کے زیراہتمام جامعہ اسلامیہ انوار العلوم نیو ملتان میں شیخ الحدیث علامہ مفتی غلام مصطفیٰ رضوی کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی و تقریب کا انعقاد ہوا ، علامہ سید مظہر سعید کاظمی ،ارشد سعید کاظمی نے کہا کہ علامہ مفتی غلام مصطفیٰ رضوی مرحوم پیچیدہ مسائل کو مدلل انداز میں حل کرتے تھے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان سعیدی اور علامہ مفتی محمد زمان سعیدی ، علما، مشائخ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔