ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کا شیڈول تیار کرلیا،13 اگست کو آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب ہوگی، تمام سکولوں میں تقریری اور ملی نغموں کے مقابلہ جات کروائے جائیں گے، اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے 14 اگست 2025 ءیوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں خصوصی پلان اور شیڈول تیار کرلیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات13 اگست تک جاری رہیں گی جن میں طلباء، اساتذہ اور عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔