• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میں نے ایم سی ایس اور ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن اسٹیڈیز میں کی ہیں میں کسی این جی او کے ساتھ کام یا لیکچرر بننا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ میں ایم فِل کہاں سے کروں اور سوشل سائنس کے کون سے مضمون میں کروں؟ اس کا پاکستان میں کیا معیار اور مستقبل ہے اور اس کے علاوہ مجھے اپنے بہتر کریئر کے لئے کیا کرنا چاہئے؟
(جبران خان۔پشاور)
ج۔جینڈر اینڈ ویمن اسٹڈیز ایک اہم مضمون ہے اور اس کیلئے پوری دنیا میں کافی مواقع موجود ہیں۔ اگر آپ جنسی غیر مساوات اور پاکستانی تعلیمی نظام پر اس کے اثرات کے موضوع کو چنتے ہیں تو آپ تعلیم سے متعلق سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں اپنا کیریئر بنا سکتے ہیں۔Education Management یا Education Policy ایک ایسا مضمون ہے جو آپ جینڈر اینڈ ویمن اسٹڈیز میں رہتے ہوئے رکھ سکتے ہیں۔ جہاں تک ایم فل کا تعلق ہے تو یہ پاکستان کی تقریباً تمام اچھی یونیورسٹیوں میں دستیاب ہے مثلًا بہاؤالدین ذکریا یو یورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی۔
س۔سر میں ماس کمیونی کیشن کا طالب علم ہوں اور تعلیم کے چنائو میں آپ کی رہنمائی چاہتا ہوں،کیا مجھے صحافت (جرنلزم) اردو یا انگلش میں کرنا چاہئے؟ برائے کرم مجھے بتائیں کے میرے کریئر کے لئے کیا بہتر ہے؟ (سارہ کھوکھر،فیصل آباد)
ج۔اگر آپ صحافت (جرنلزم) کرنے کا سوچ رہی ہیں اور لوکل یا انٹرنیشنل میڈیا میں اپنے نام کا لوہا منوانا چاہتی ہیں تو آپ کو انگلش میں لکھنے اور پڑھنے میں اور سمجھنے میں اچھی مہارت ہونی چاہئے۔
س۔سر میں نے یونیوسٹی آف لاہور میں مائیکرو بائیولوجی جبکہ زراعت میں پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے۔میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں پنجاب یونیورسٹی میں زراعت کی تعلیم جاری رکھوں کیونکہ پنجاب یونیورسٹی ایک جانا مانا ادارہ ہے لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتی۔ میرا رجحان مائیکرو بائیولوجی میں زیادہ ہے اور میں یہی کرنا چاہتی ہوں۔برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں کہ ٹیچنگ کے شعبے میں ان میں سے کونسی ڈگری بہترہے اور ان کا کیا معیار اور مستقبل ہے؟(مہرین جبار۔لاہور)
ج۔مائیکرو بائیولوجی اور سیلولر بائیولوجی دونوں کی بہت زیادہ مانگ ہے اور کیریئر کو چار چاندلگانے میں موثر اور فائدہ مند ہے۔ زراعت کا شعبہ خواتین کے لئے فائدہ مند نہیں ہے جبکہ شعبہ ِمائیکرو بائیولوجی ایسا میں آپ ریسرچ تجزیہ کار کی حیثیت سے کام کر سکتی ہیں اور آگے بڑھنے کے بہتر مواقع ہیں۔
س۔میرے بیٹے نے حال ہی میں انڈسٹریل انجینئرنگ ،یو ای ٹی لاہور سے پاس کی ہے براہ کرم مجھے بتائیں کہ اس کو کہاں ملازمت کرنی چاہئے یا پھر اپنی تعلیم جاری رکھنی چاہئے؟ (اسفندیار۔لاہور)
ج۔ اس سوال کے جواب کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کا بیٹا مزید تعلیم پاکستان سے حاصل کرنا چاہتا ہے یا بیرون ملک سے۔ اگر وہ بیرون ملک جانا چاہتا ہے تو میں اسے مشورہ دوں گا کہ وہ مینو فیکچرنگ مینجمنٹ یا ٹیکنالوجی مینجمنٹ میں ایم ایس سی کرے جس سے نہ صرف اس کی موجودہ ڈگری کی اہمیت بڑھ جائے گی بلکہ اس کیلئے مزید بہتر مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔
س۔ میں نے الیکٹرانکس میں ڈی اے ای پاکستان آرڈیننس فیکٹریز سے دو سالہ عملی تجربے کے ساتھ کیا ہے۔ اس وقت میں بطور مینٹیننس منیجر ایک آئل فیلڈ سروس کمپنی میں کام کر رہا ہوں لیکن میں اپنی تعلیمی قابلیت کو بڑھانا چاہتا ہوں۔ میں نے کئی انٹرنیشنل ٹریننگ سینٹرز سے ٹریننگ حاصل کی ہے لیکن میں اس کے ساتھ ساتھ ایک اچھی یونیورسٹی سے ڈگری بھی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی کسی اچھی پاکستانی یا بیرون ملک موجود یونیورسٹی کے بارے میں میری رہنمائی فرمائیں جہاں سے میں آن لائن ڈگری حاصل کر سکوں۔
(جنید صابر۔ اسلام آباد)
ج۔انجینئرنگ کی ڈگری پاکستان میں آن لائن دستیاب نہیں ہیں اور میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم ایسے اداروں سے گھر بیٹھے نہ کی جائے۔میرے خیال میں ایسی ڈگری لیب اور پریکٹیکل کے بغیر کرنا بیکار ہے۔
تازہ ترین