• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی ٹیم پر پینلٹیز کیوں لگائیں؟ آئس ہاکی کے میچ کے دوران ماں کا ریفری پر دھاوا

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

چیک جمہوریہ میں آئس ہاکی کے میچ کے دوران ناراض ماں نے ریفری پر دھاوا بول دیا۔

چیک جمہوریہ میں نوجوانوں کے ایک آئس ہاکی میچ کے دوران ایک خاتون خبروں کی زینت بن گئی، وہ ریفری کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے دوڑتی ہوئی آئی اور ریفری سے تکرار شروع کردی۔

یہ واقعہ پراگ میں آئس میمتھ اور یونائیٹڈ سلیکٹس کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ریفری نے ان کے بیٹے کی ٹیم کے خلاف ناحق پینلٹیز لگائیں، جو 0-9 سے پیچھے تھی۔

غصے کے عالم میں خاتون نے ریفری کو دھکا دیا، جس کے بعد عملے نے انہیں رِنک سے باہر کردیا، تاہم وہ چند لمحوں بعد دوبارہ واپس آئیں اور ریفری کو مزید سخت جملے سنائے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور صارفین کی جانب سے شدید بحث و تبصرے کا باعث بنا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید