ممبئی (جنگ نیوز) بالی وڈ اداکار آر مادھون کی جانب سے جاری کیے گئے ایک ٹیزر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں وہ اور سابق بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کسی ٹاسک فورس سپاہیوں کی طرح سیاہ رنگ کی وردی پر بلٹ پروف جیکٹ پہنے ایکشن سین میں بظاہر کوئی مشن پورا کرنے کیلئے گینگ کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ مادھون نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاکہ ’’ایک مشن اور 2 فائٹرز‘‘۔ البتہ یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کوئی ویب سیریز ہے یا فلم ؟ یا کچھ اور۔ ٹیزر نے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے۔