لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے اجتماعِ عام کی انتظامی کمیٹیوں، جمعیت اتحاد العلماء ومشائخ کے اجلاس اور سیاسی مشاورتی ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی عارضی عمل نہیں مستقل ہونی چاہیے۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان کی آزادی، عوام کی مشکلات میں کمی کے حوالے سے خدمات اور عالمی سطح پر افغانستان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے بڑے اقدامات کئے، ملک کے اندر لاتعداد مسائل، مشکلات افغانستان کی خاطر برداشت کیے، افغان طالبان حکومت اور افغان پالیسی ساز صورت حال کو بگاڑیں نہیں۔ امن دونوں ملکوں کے عوام کا حق ہے، امن کے ذریعے استحکام اور معاشی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔