لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر سختی سے پابندی پرعملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے- بے ہنگم تجاوزات کو خوبصورتی میں ڈھالنے اور وال چاکنگ ختم کرکے دیواریں صاف کرنے کا فیصلہ کیاگیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے پراجیکٹ کی منظوری دے دی - وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ ہر شہر میں بیوٹیفکیشن کا شاندار اور منفرد پلان مرتب کیاگیاہے-صوبہ بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر وال چاکنگ ختم کرکے دیواریں صاف کردی جائیں گی -پنجاب کے 39اضلاع میں ساڑھے16ارب روپے کی لاگت سے 132 بیوٹیفکیشن سکیمیں مکمل کی جائیں گی - بیوٹیفکیشن کی 122سکیموں پر کام شروع کردیاگیا - لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان،سرگودھا، گجرات، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بیوٹیفکیشن سکیمیں اگلے جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیاہے