ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیا ت فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 6 جب کہ منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،جلیل آباد پولیس نے ملزم رفیق سے 10لیٹر شراب ،مظفر آباد پولیس نے ملزم ظہور سے 60لیٹر شراب، ملزم قربان علی سے 1105گرام ہیروئن،قطب پور پولیس نے ملزم رحمان عباس سے 420گرام چرس ،شراب اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم اشفاق سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی ،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے شہری سے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والے ایک نامزد اور دیگر نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بوگس چیک دینے اور رقم خرد برد کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے، قریبی رشتے دار کی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی جب کہ موٹرسائیکلوں کی آلٹریشن کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔