ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں17 مقدمات درج کرلیے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں فرحان اظہر سے تین ڈاکو نقدی اور موبائل فون مالیت 46ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں شاکر سے ڈاکو 35ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں فیصل خان کی سائیکلیں، جلیل آباد کے علاقے میں نسرین عارف کا موبائل فون، ممتاز آباد کے علاقے احمد مختیار کا موبائل نیوملتان کے علاقے جہانزیب حسین کی نقدی 70ہزار شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالغفار کی موٹرسائیکل محمد سلیم کا ڈی فریزر سیتل ماڑی کے علاقے اویس کا موبائل بدھلہ سنت کے علاقے حسنین کی مشین حرم گیٹ کے علاقے نوید اقبال کی موٹرسائیکل گلگشت کے علاقے عقیلہ کا موبائل امتیاز کی موٹرسائیکل بی زیڈ کے علاقے نصرا للہ کا گھریلو سامان اور ڈی ایچ اے کے علاقے زوہیب کا میٹر بجلی چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔