ملتان(سٹاف رپورٹر) بل کی رقم مانگنا بیٹے کو مہنگا پڑ گیا، باپ نے گولی مارکر زخمی کردیا، زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کو لوہار چکی سے محمد عامر نے اطلاع دی کہ گھر کا بجلی بل ساٹھ ہزار کا آیا تو والد سے پیسے منگنے گیا تو والد سلیم طیش میں آگیا اور اسےپنڈلی پر گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا،زخمی حالت میں نشتر ہسپتال داخل ہواطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔