ملتان(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والا سرکاری ادارے کا ملازم ایئر پورٹ پر گرفتار ،معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز G9558 شارجہ سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن کائونٹر نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد مصطفیٰ کے نام سے ہوئی جو بہاولپور کا رہائشی تھا، ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص سرکاری ادارے کا ملازم تھا جسے گرفتار کرکےمتعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔