ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری کو گولی مارکر قتل کردیا اور فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق 62سالہ رفیق گھر جارہا تھا کہ کینال روڈپر ملزمان نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور مقتول کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ،پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، مقتول کے سر میں گولی لگی جو موت کا باعث بنی۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ۔