ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی کی انتظامیہ 11 سال کے بعد تبدیل ہونے والی ٹیچر انچارج سے دفتراور سرکاری ریکارڈ واگزار کروانے میں ناکام،بتایا گیاہے کہ25ستمبر کووائس چانسلر نے روٹیشن پالیسی کے تحت شعبہ زوالوجی کی ٹیچر انچارج ڈاکٹر آسیہ کو تبدیل کیا تھا،جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نےشعبہ باہو ٹیکنالوجی کی ڈاکٹر مریم زین کو ٹیچر انچارج بنا دیا ۔مگر ڈاکٹر مریم زین نے ذاتی مصروفیات کے باعث چارج لینے سے انکار کر دیا،جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے شعبہ زولوجی کی ایک جونیئر ٹیچر ڈاکٹر حرا مقدس کوعارضی طور پر انچارج بنا دیا ،دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ ایک مہینہ گزرنے کے باوجود ڈاکٹر آسیہ سے ریکارڈ ،دفتر واگزار کروانےاور روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد کرنہیں کراسکی ۔