• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ خواتین کا اجلاس ،بے نظیر بھٹو برسی انتظامی امور پر منصوبہ بندی

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے شعبہ خواتین کا اجلاس صدر سینیٹر روبینہ خالد کی زیرِ صدارت صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل شازیہ طہماش، انفارمیشن سیکرٹری مہر سلطانہ، سینئر نائب صدر نیلوفر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مسرت قاضی، نائب صدر دینا ناز، فنانس سیکریٹری شاہینہ، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری صائمہ بخاری سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں تنظیمی امور، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی اور پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس (30نومبر) کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔سینیٹر روبینہ خالد نے صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی اضلاع نوگو ایریاز کی شکل اختیار کر چکے ہیں، اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ۔انہوں نے خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے عین مطابق خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنا رہا ہے، اور اسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔ روبینہ خالد نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق مستحق خواتین کو ان کا حق عزت و احترام کے ساتھ دیا جائے، جبکہ پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
پشاور سے مزید