• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ کورٹ جامعہ ملاکنڈ کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان

پشاور ( لیڈی رپورٹر )یوتھ کورٹ جامعہ ملاکنڈ کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نوٹفکیشن کے مطابق اباسین مہمند کو صدر، جبکہ حنیف اللہ کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح سید حمزہ احد نائب صدر، طلحہ خان جنرل سیکرٹری، اور عبداللہ خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دینگے۔ کابینہ کے دیگر عہدیداران میں مسعود الرحمٰن جوائنٹ سیکرٹری، سارہ ملوک ایڈیشنل سیکرٹری، معاذ خان ڈائریکٹر ایونٹس، حبیب اللہ مینجمنٹ سیکرٹری، زید خان سیکرٹری اطلاعات، محمد یاسر سوشل میڈیا سیکرٹری، اریال احمد ایجوکیشن سیکرٹری، عطا الرحمٰن ٹور سیکرٹری اور اسرار خان فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔
پشاور سے مزید