• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقم وصولی کے بعد بھی سڑ ک تعمیر نہ ہو سکی

پشاور ( لیڈی رپورٹر )تورکھو تریچ روڈ فورم کے چیرمین عمیر خلیل نے چترالی عمائدین جن میں طاہر شادان، شمس النبی اور دیگر افراد شامل تھے کے ساتھ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تورکھو تریچ روڈ چترال ٹھیکے دار 26کروڑ 66لاکھ روپے لینے کے باوجود بھی 12کلومیٹر سے اگے سڑک تعمیر نہیں کر سکا۔ انہوں نے حکومت خیبر پختون خواہ اور سی این ڈبلیو سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جب بھی سڑک کی تعمیر کے لیے اواز بلند کی جاتی ہے تو چترالیوں کے خلاف A78 کے تحت پرچے کاٹ دیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ قاقلسشٹ سے رائین سڑک منصوبے کی تاخیر اور ناقص کارکردگی اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تور کھو تریچ کے عوام گزشتہ کئی برسوں سے اس سڑک کی تکمیل کے منتظر ہیں مگر ٹھیکے داروں اور محکمے اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی نے عوامکو مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔
پشاور سے مزید