• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد الرحمان نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پشاور(جنگ نیوز) زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ہارٹیکلچر، فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز کے اسکالر ڈاکٹر شاہد الرحمٰن نے سپروائزر ڈاکٹر عمران احمد کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔ان کے مقالے کی توثیق امریکہ، یونان اور پاکستان کے معروف سائنسدانوں نے کی۔انہوں نے “Effect of Irrigation Intervals, Brassinolide and Chitosan on Production and Biochemical Traits of Tomato.”کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔دفاعی سیمینار میں شاہد الرحمٰن نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا اور انہیں پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے اہل قرار دیا گیا۔ دفاعی سیمینار کی تقریب میں شریک چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر گوہر ایوب، ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد، ڈاکٹر نیلم آراء، ڈاکٹر فائزہ امان، ڈاکٹر مسعود احمد، ڈاکٹر محبوب عالم، ڈاکٹر نوید احمد، ڈاکٹر سعید الحق، ڈاکٹر قاضی شعیب علی، ڈاکٹر فضل واحد سمیت فیکلٹی ممبران اور سکالرز نے سپروائزر ڈاکٹر عمران احمد اور سکالر شاہد الرحمٰن کو کامیاب دفاع پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تحقیق مفید ثابت ہوگی۔
پشاور سے مزید