• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کی بے لوث خدمت سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں، روشن خورشید بروچہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس او ایس ویلج کی سربراہ روشن خورشید بروچہ نے کہا ہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں میرا مشن صرف بے سہارا بچوں کی پرورش تک محدود نہیں بلکہ ان کی تربیت اور انہیں معاشرے کا کامیاب، بااعتماد شہری بنانا ہے انہوں نے یہ بات بلوچستان ریفارمز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی قبل ازیں بلوچستان ریفارمز کے وفد نے ایس او ایس ویلج کے تمام گھروں کا دورہ کیا اور وہاں کے بہترین نظم و ضبط کو سراہا وفد میں بلوچستان ریفارمزکی پلوشہ حنیف، فاریہ بتول، نورین درانی، ظل ہما، نجم السحر، فردوس، طوبی بتول خالدبلوچستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی بشریٰ میروانی، ناہید کریم، حمیدہ بانو اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ماہ جبین سمیت دیگر شامل تھیں وفد کے ارکان نے کہا کہ ایس او ایس ویلج ایک مثالی ادارہ ہے جو نہ صرف بچوں کی کفالت کر رہا ہے بلکہ ان کی تعلیم و تربیت کے ذریعے مستقبل کے ذمہ دار شہری تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید