کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نورالدین غلزئی اور ناظم اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان بہادر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع عام لاہور میں بلوچستان سے عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے بلوچستان کے سلگتے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی اجتماع عام لاہور کی تیاریوں کے حوالے سے برادر تنظیمات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں زیرصدارت صدر کمیٹی صدر و ڈپٹی سیکرٹری نورالدین غلزئی ہوا جس میں پروفیسر سلطان کاکڑ ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان بہادر کاکڑ ، ناظم کوئٹہ عطاءالرحمٰن مندوخیل ،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان بخت اللہ کاکڑ ، منتظم کوئٹہ صفی اللہ کاکڑ ، صدر پریم یونین ارشد یوسفزئی ،صدر تنظیم اساتذہ محمد حنیف کاکڑ ، سیکرٹری تحریک محنت عنایت اللہ ، سوشل میڈیا انچارج روح اللہ سالار نے شرکت کی اجلاس میں اجتماع کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور منصوبہ بندی کی گئی۔