کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارتھ زون کوئٹہ نصیراللہ خان مندوخیل نے کہا ہے کہ اے این ایف، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایکسائز منشیات کی غیر قانونی کاشت اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے صوبے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ان اداروں کے درمیان مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں منشیات کی کاشت کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر تقریبا 40 ایکڑ رقبے پر مشتمل چرس، بھنگ اور افیون کی فصل کو موقع پر تلف کیا گیا۔