کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز نے قرشی فاؤنڈیشن کے ساتھ یونیورسٹی میں قرشی کلینک کے قیام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے اس اقدام کا مقصد طلبا، فیکلٹی، عملے اور مقامی کمیونٹی کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنا ہے جو کہ سماجی بہبود اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے لوامز کی مستقل وابستگی کا عکاس ہے ایم او یو پر لوامز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، قرشی فاؤنڈیشن عدیل سعید نے دستخط کیے۔