• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز کی خوراک، فٹنس کے معاملے میں ہم بہت پیچھے، کھلاڑیوں کو کوئی گائیڈ نہیں کرتا، محسن نقوی

چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی—فائل فوٹو
چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی—فائل فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹرز کی خوراک اور فٹنس کے معاملے میں ہم بہت پیچھے ہیں کھلاڑیوں کو کوئی گائیڈ نہیں کرتا ہمیں کھلاڑیوں کو گائیڈ کرنا ہے تاکہ وہ اپنا خیال رکھیں اور اس کا فائدہ پاکستان لیول پر بھی ہو۔وہ ہفتے کو لاہور کے انسٹیٹیوٹ میں لاہور اسکول کرکٹ کپ میں افتتاح کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔ لاہوراسکول کرکٹ کپ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی اور وہاب ریاض بھی تقریب میں موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلےکہا تھا کہ ہمیں اسکول کرکٹ کے ٹورنامنٹ کرانا ہیں ،ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ہر شہر میں اسی طرز کا ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔سیمی فائنلز اور فائنلز قذافی اسٹیڈیم میں کرانے کا کہا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ میں ڈائریکٹر ٹورنامنٹ سے کہوں گا کہ بہترین ٹاپ کرکٹرز کو بھی ہم انعامات دیں گے میں اس ٹورنامنٹ میں آتا رہوں گا یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ہمیں انہیں بتانا ہیں کہ کیسے اپنا خیال رکھنا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید