کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر عمر اکمل نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ میرے(ان کے) کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان اس وقت کے ہیڈکوچ وقار یونس نے پہنچایا، انہیں برداشت نہیں تھا کہ کل کا آیا بچہ نئی مہنگی گاڑی لے کر آرہا ہے۔ پہلے اتنی چیزیں نہیں لے سکتا تھا ۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ۔ یہ صرف میں نہیں کہہ رہا بلکہ میرے ساتھ جتنے بھی کرکٹرز کھیل رہے تھے وہ بھی یہی کہیں گے۔عمر اکمل نے دعویٰ کیا کہ وقار یونس میری شہرت، کمائی اور طرز زندگی سے حسد کرتے تھے۔