• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز، شہر میں خیر مقدمی بینرز آویزاں، انتظامات میں تیزی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اگلے ماہ کراچی میں ہونے والے قومی گیمز کے لئے شہر بھر میں خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جبکہ گیمز کے حوالے سے پینا فلیکس بھی لگائے گئے ہیں،کھیلوں کے مقامات کی تزئین و آرائش جاری ہے۔ 18سال بعد کراچی میں ہونے والے قومی گیمز کی مشعل ریلی 15نومبر کو مزار قائد سے سید مراد علی شاہ کی قیادت میں شروع ہوگی، جو پورے پاکستان کا سفر کرتے ہوئے واپس کراچی پہنچے گی،صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہوں گی۔ ، 11ہزار سے زائد ایتھلیٹس کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی،صدر آصف علی زرداری گیمز کا افتتاح کریں گے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ قومی گیمز چھ سے13دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید