• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، مزید تین میچز کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن ) میں گزشتہ روز مزید تین میچوںکا فیصلہ ہوگیا۔پہلے میچ میں آئی بی اے یونیورسٹی گراؤنڈ پر گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ہاجرہ باد نے کراچی گرامر اسکول کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ این ای ڈی یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں کامران پبلک اسکول نے بحریہ کالج اینڈ اسکول کو 117 رنز سے، جناح کالج گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں ابراہیم علی بھائی اسکول نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ایف سی ایر یا کو 110 رنز سے ہرا دیا۔

اسپورٹس سے مزید