کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کنسٹریکٹر ایسوسی ایشن اور انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام اسفالٹ پلانٹوں پر لیبارٹی انجینئرزکی موجودگی کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ سڑکوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے اسفالٹ کے معیار کو بہتر بنایاجا سکے، تربیت یافتہ اور رجسٹرڈ لیبارٹی انجینئر کی تعیناتت سے قومی تعمیراتی منصوبوں کا معیار بہتر ہو گا۔انجینئرنگ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسفالٹ کی کوالٹی براہ راست سڑکوں کی پائیداری اور لمبی عمر پر اثر انداز ہوتی ہے اکثر پلانٹس میں تجربہ کار لیبارٹری انجینئر کی عدم موجودگی کے باعث درجہ حرارت، مکسنگ ریشو، اور بائنڈر کوالٹی جیسے اہم پہلوؤں پر مناسب توجہ نہیں دی جاتی۔