کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرآباد تھانے کی حدود فرنٹیئر کالونی نمبر دو ربانی محلہ ندیم جنرل اسٹور کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔